لیاقت آباد: فٹبال کے تنازع پر زخمی ہونیوالا لڑکا دم توڑ گیا

16 Jan, 2018 | 04:14 PM

عیشہ خان: لیاقت آباد میں 2 روز قبل فٹبال میچ کے تنازع پر زخمی ہونیوالا لڑکا دم توڑ گیا۔ دلاور عباس جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ لاش کو پوسٹ ماٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل فٹبال میچ کھیلتے ہوئے دو گروپوں میں لڑائی ہوئی تھی۔ دوران لڑائی مخالف گروپ نے 20 سالہ دلاور کو کرکٹ بیٹ سے مار مار زخمی کردیا تھا، جس کے بعد اسکو علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔ تاہم 2 روز بعد دلاور زندگی موت کی کشمکش میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔ اور ایف آئی آر کے اندر قتل کی دفعات شامل کردی ہیں۔

مزیدخبریں