کل کا جلسہ شہباز شریف کی پولیس گردی کو لگام دینے کیلئے ہے: قمر زمان کائرہ

16 Jan, 2018 | 03:03 PM

(طاہر جمیل ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ  نےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے ساتھ ان کا ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کی جستجو اگر غلطی ہے تو وہ بار بار کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے سیاسی اور جمہوری عمل کی ضامن صرف پیپلزپارٹی ہے، قصور کے واقعات نے ماڈل ٹاون کے زخم تازہ کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ انہیں کھڑا کرنے کے پیچھے شہباز شریف کی سازش ہے۔ کل کا جلسہ شہباز شریف کی پولیس گردی کو لگام دینے کیلئے ہے۔ہ 

مزیدخبریں