عمر اسلم: معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل کی کھوکھرپیلس آمد، مسلم لیگ ن کے رہنماملک شفیع کھوکھراورایم پی اےسیف الملوک کھوکھرسے ملک عمران شفیع کھوکھرمرحوم کےانتقال پراظہارافسوس، فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق ملک عمران شفیع کھوکھرمرحوم کےانتقال پر اظہار تعزیت کےلیے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کھوکھر پیلس جوہرٹاون پہنچے اور لیگی رہنما ملک شفیع کھوکھر، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے اظہار تعزیت کیا۔
معروف مذہبی سکالرنےاس موقع پرصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم کےتاریخی واقعات بھی بیان کیے۔ مولانا طارق جمیل کاکہناتھاکہ موت تووقت پرآتی ہے لیکن اگراللہ تعالیٰ راضی ہوتویہ تحفہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم دنیا سے پیار کر بیٹھے ہیں اور موت کے بارے میں ہمارا تصور غلط ہے۔ ہم دنیا میں مصروف ہوگئے ہیں۔
مولاناطارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہم سب کواسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ مولاناطارق جمیل نے ملک عمران شفیع مرحوم کی روح کےایصال ثواب کےلیےفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرلیگی رہنما ملک عرفان شفیع ،فیصل سیف کھوکھر،بلاول سیف،نبیل حبیب کھوکھر،حامدناصراعوان،نجیب کھوکھر، راوصداقت اور میاں سلیم سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔