بھٹوں کو ماڈرن زگ زیگ فائرنگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

16 Jan, 2018 | 01:47 PM

طاہر جمیل: محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم اقدام، دس ہزار تین سو بٹھوں کو ماڈرن بھٹہ زگ زیگ فائرنگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کے دفتر قذافی اسٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات چوہدری آصف اقبال کی سربراہی میں آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران پرانے بھٹوں کی جگہ جدید بھٹوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے مختلف خدشات، مسائل اور دیگر پہلووں کو زیر بحث لایا گیا۔

آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے چیئرمین  شعیب خان نیازی کا کہنا تھا اگر حکومت مدد فراہم کرے تو پرانے آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو ماڈرن بھٹوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جو کہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بھی ثابت ہونگے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان کا شمار ایشیا کے آلودہ ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں موجودتقریبا بیس ہزار سے زائد بھٹوں کوزگ زیگ فائرنگ ٹیکالوجی پر منتقل کر کے ماحولیاتی آلودگی کو بڑی حد تک کنڑول کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں