ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرکشش نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز کیلئے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئی

پرکشش نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز کیلئے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئی
کیپشن: City42 - Excise Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز کیلئے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئی، گزشتہ سال محکمہ ایکسائز نے نیلامی کی مد میں 10 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی 12 نیلامیاں کی تھیں اور اس کے زریعے محکمہ ایکسائز کو 10 کروڑ سے زائد کی رقم موصول ہوئی تھی۔ 2017 میں سب سے مہنگا نمبر 786 تھا جو 7 لاکھ 5 ہزار میں فروخت ہوا تھا، رواں سال کے پہلے 12 روز میں 10 ہزار گاڑیوں کے نمبر فروخت ہوئے، جس میں سے سب سے مہنگا نمبر 4 لاکھ میں فروخت ہوا۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری سیریز کی پرکشش نمبروں کی نیلامی کا عمل آج سے شروع ہوگا، رواں سال 15 کروڑ کے قریب آمدن متوقع ہے۔

مزید جاننے کیلئےو یڈیو دیکھیں