ایپکا کا کل سیکرٹریٹ چوک میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان

16 Jan, 2018 | 12:44 PM

(سٹی42): آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن( ایپکا) نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 17جنوری کو سیکرٹریٹ چوک میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا )نے مطالبات منوانے کیلئے سیکرٹریٹ چوک میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا ، صدر ایپکا پنجاب کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے 12 دسمبر کو مذاکرات ہوئے تھے، انہوں نے  مطالبات منظور کرانے کی یقین دہانی کرائ تھی، لیکن اتنے دن گزر جانے کے باوجود اب تک مطالبات کی منظوری کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں