(حسن خالد):پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان بلاول ہاؤس میں آج اہم ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف علی زرداری نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو بلاول ہاؤس آنے کی دعوت دی جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج شام وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں ملاقات شام سات بجے بلاول ہاؤس میں ہوگی، بلاول ہاؤس میں وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ملاقات میں سترہ جنوری کو ہونے والی احتجاجی تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔