فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے پاکستان کی خاطر امریکہ کی بڑی آفر ٹھکرا دی

16 Jan, 2018 | 10:25 AM

 (عامر رضا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امریکی ٹیم میں باسکٹ بال کھیلنے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کی محبت میں انکار کر دیا۔

کرکٹر محمد عرفان کے مطابق انہیں امریکن نیشنل باسکٹ بال ٹیم کا حصہ بننے اور امریکی شہریت کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے امریکی آفر مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا ہے پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے اور وہ کرکٹ نہیں چھوڑ سکتے۔ انکی ترجیح پاکستان اور پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

 واضح رہے کہ محمد عرفان اس وقت دنیا کرکٹ کے سب سے طویل القامت فاسٹ باولر ہیں۔ ان سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے ہی محمد شبیر کے پاس تھا۔

مزیدخبریں