ورچوئل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا تین رکنی پینل مسترد کر دیا گیا

16 Jan, 2018 | 12:25 AM

 (اکمل سومرو): ورچوئل یونیورسٹی میں نئے ریکٹر کی تقرری کی سمری مسترد، وزیر اعظم نے سابق ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک کو دوبارہ سے عہدے کا چارج دینے کے بجائے اشتہار جاری کر دیا ۔

وزیر اعظم پاکستان نے ورچوئل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے بھیجا گیا تین رکنی پینل مسترد کر دیا۔یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز نے ریکٹر کی تقرری کیلئے دوبارہ سے اشتہار جاری کر دیا۔ ایک مہینہ قبل بورڈ آف گورنرز نے ریکٹر کی تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے تھے۔ ڈاکٹر نعیم خان،  ڈاکٹر منصور الہی بابر اور ڈاکٹر کلیم کا نام ریکٹر کی تقرری کیلئے پینل میں بھیجا تھا جسے وزیر اعظم نے مسترد کر دیاہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک کو دوبارہ عہدہ دینے کیلئے سمری کو مسترد کیا گیا ہے۔ مستقل ریکٹر کی تقرری تک ڈاکٹر نوید اے ملک کو عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بورڈ آف گورنرز نے ورچوئل یونیورسٹی میں ریکٹر کی تقرری کیلئے 14 فروری تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بناء پر ریکٹر کی تقرری کے تین امیدواروں کا نام مسترد کیا گیا ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں