ویب ڈیسک : مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں شوگراں سے واپس واہ کینٹ جانے والے سیاحوں کی کوسٹر کھائی میں گر گئی ۔
تھانہ صدر پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی فیملی بالاکوٹ شوگران سے واپس واہ کینٹ جاری تھی کہ سیاحوں سے بھری کوسٹر جابہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار تمام سیاح شدید زخمی ہوگئے۔
ریکسیو حکام کے مطابق 21 زخمیوں کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالات تشویشناک تھی،جن میں چار خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے ۔