ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ پولیس افسروں کو ڈی آئی جی کی پوسٹ مل گئی

Punjab Police, Deputy Inspector General, DIG, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نےڈی آئی جی عہدہ کے پانچ پولیس افسروں کے تقرر کردیئے۔
سینئیر پولیس آفیسر عمران کشور کو ڈی آئی جی ایڈمن لاہورکی خالی سیٹ پرتعینات کیا گیا ہے۔ 
منصورعلی رانا کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
فیصل علی راجہ کو  ایلیٹ فورس پنجاب  کا ڈی آئی جی بنا دیا گیا ہے۔ 
خرم شہزادحیدر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے اور  سیدامین بخاری کو  پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد میں ڈپٹی کماندر بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب کانسٹیبلری کے ڈپٹی کماندر کا رینک ڈی آئی جی کے برابر ہوتا ہے۔