ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی شاہراہوں پر تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک روانی متاثر

لاہور کی شاہراہوں پر تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : لاہور کی شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوچکی ہے۔ 

لاہور کی کچا جیل روڈ پر ریڑھی بانوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، شاہراہوں پر تجاوزات سے سڑک ٹریفک کیلئے مزید سکڑ گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کاپیدل چلنا بھی محال ہوگیا ۔ پھل، سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کے سٹالزبھی سڑک پر موجود ہیں ۔

دوسری جانب اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کچا جیل روڈ سے تجاوزات کے خاتمے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ 

ریڑھی بانوں نے انتظامیہ سے ماڈل ریڑھی کا مطالبہ کر دیا، کہنا ہے کہ ماڈل ریڑھی مل جائے تو متعین اصولوں کے مطابق کاروبار کریں گے ۔