ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان، پیپلز پارٹی کا ہوم ورک مکمل،سرفراز بگٹی  کے گھر پر عشائیہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں حکومت  بنانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔ سرفراز بگٹی بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ بننے کے لئے مکمل پریقین ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  میر سرفراز بگٹی کی رہائشگاہ پر اہم  اجلاس ہوا جس مین پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے اہم رہنماؤں نے  حکومت بنانے کے لئے دوسری پارٹیوں کے نمائندوں اور آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ رابطہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ضروری مشاورت کی۔ 

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی  کیلئے میر سرفراز بگٹی نے اپنی رہائش گاہ پر پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر  چنگیز جمالی،نواب ثنااللہ زہری ،ظہور بلیدی،سردار سرفراز ڈومکی  میر صادق عمرانی شریک  ہوئے۔

ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ملاقات میں اس ارادہ کا اعادہ کیا گیا کہ مرکز  میں پیپلز پارٹی کے اتحادیوں ک میں شامل جماعتوں کے بلوچستان اسمبلی سے منتخب ہونے والے ارکان کے ساتھ مل کر بلوچستان میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔ تمام رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ  بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے ہر طرح  تیار ہیں۔