جمعیت علما اسلام نے سندھ پنجاب کی سرحد پر قومی شاہراہ پر دھرنا ختم کر دیا

16 Feb, 2024 | 10:24 PM

سٹی42: اوباڑو میں سندھ پنجاب سرحد پر جمعیت علما اسلام نے اپنا دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ کو  کھول دیا۔  

جمعیت علما اسلام نے سندھ میں 8 فروری کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ساتھ دھاندلی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پنجاب اور سندھ کی سرحد پر قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک کرنے کے لئے کل دھرنا دیا تھا۔  جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولانا اسحاق لغاری  نے کہا کہ مولانا راشد محمود سومرو کے ویڈیو پیغام کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں