اچھی ٹیم تیار کی ہے ،امید ہےاچھا پرفارم کریں گے، شاداب خان

16 Feb, 2024 | 08:54 PM

رانا آزار : اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں آل رائونڈرز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ دو سال تک بہت سی انجریز ہوئیں جس کے باعث اچھا پرفارم نہ کر سکا۔ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا، امید ہے کم بیک کروں گا۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کیلئے مکمل تیار ہیں۔ اچھی ٹیم تیار کی ہے ،امید ہےاچھا پرفارم کریں گے۔ تنقید سے سیکھا اور غلطیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناکامیاں ماضی ہوگئیں، امید ہے اس سیزن میں اچھا کم بیک ہوگا۔ لاہور قلندرز دو بار کی چیمپئن شپ ہے لیکن ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔لاہور قلندرز کا ہوم گرائونڈ ہے ،جو بھی اچھی پلیننگ کرے گا وہ جیتے گا۔ سب دوست ہیں اور کوئی کسی سے ہارنا نہیں چاہتا۔بطور ٹیم کھیلیں گے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ لاہور میں کھیلنے کا مزہ آتا ہے،تمام کروائوڈ ہی اچھا لگتا ہے چاہے وہ کسی بھی شہر کا ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ برادرز میں بہت ٹیلنٹ ہے امید ہے وہ اچھا پرفارم کریں۔ نسیم شاہ کے معاملہ میں سب کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ انجری کے بعد نسیم شاہ کی واپسی ہو رہی ہے امید ہے وہ جلد کم بیک کر لیں گے۔ نسیم شاہ اور ان کے باقی بھائی ایک ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں