ویب ڈیسک: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ریلوے سفر مزید مہنگا ہوگیا۔
ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے کرایوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نجی فرم کے تحت پرائیویٹ طور پر چلنے والی ٹرینوں کے کرایہ پر بھی حکم کا اطلاق ہوگا ، فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی 6ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ،کرایوں میں اضافہ کا اطلاق کل سے ہوگا۔