انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کیلئے دو صوبوں کیلئے الیکشن ٹریبونلز قائم

16 Feb, 2024 | 05:36 PM

عثمان خان : الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لئے دو صوبوں کے لئے الیکشن ٹریبونلز قائم کردیے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے لئے 4 ٹریبونلز جبکہ بلوچستان کے لئے 3 ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی ڈویژن کے لئے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ٹریبونلز سماعت کرے گا، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے متعلق عذرداریاں جسٹس محمد اقبال سنیں گے۔ اس کے علاوہ میر پور خاص اور حیدرآباد ڈویژن پر انتخابی عذرداریاں جسٹس امجد علی نمٹائیں گے۔ جسٹس محمد سلیم لاڑکانہ ڈویژن سے متعلق انتخابی شکایات سنیں گے۔ 

بلوچستان میں الیکشن ٹریبونل ون عبداللہ بلوچ، الیکشن ٹریبونل ٹو جسٹس روزی خان جبکہ ٹریبونل تھری جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ہوگا۔ 

الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

مزیدخبریں