لاہور تعلیمی بورڈ کیلئے اچھی خبر

16 Feb, 2024 | 02:18 PM

سٹی42: لارنس روڈ امتحانی مرکز میں دوبارہ سے سنٹر بنیں گے، لاہور بورڈ کو لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں پیپر لینے کی اجازت مل گئی۔

لاہور تعلیمی بورڈ کیلئے اچھی خبر، لاہور بورڈ کو لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں پیپر لینے کی اجازت مل گئی۔لارنس روڈ امتحانی مرکز میں 19 سنٹر بنائے جائیں گے، میٹرک اور انٹر کے ہزاروں بچے رواں سال امتحان دے سکیں گے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانی سنٹر بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لارنس روڈ بلڈنگ میں دفاتر قائم کررکھے تھے۔ملازمین کی جانب سے امتحانی سنٹر پرا سٹے کے باعث معاملہ التواء کا شکار تھا۔لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں ایک سال کے وقفے کے بعد سے دوبارہ سے امتحان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں