ویب ڈیسک : زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،آج سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔