ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے اعجاز آباد کے 1 گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے بچے اور خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر سے گیس کی لیکیج کے باعث ہوا ہے۔