ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

16 Feb, 2024 | 11:04 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: روپے کی قدر پھر بحال،امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ہوگئی  جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 30 پیسے ہوگیا، گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا، کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 282 روپے پر فروخت جاری ہے۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے، مارکیٹ 265 پوائنٹس گرنے کے بعد پازیٹو زون میں آگئی، ہنڈریڈ انڈیکس کی 100 پوائنٹس بڑھکر 61120 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔


 

مزیدخبریں