پاکستان پریمئیر لیگ نائن؛ لیزر شو، آتشبازی اور فنکاروں کی پرفارمنس کے انتظامات مکمل

16 Feb, 2024 | 04:13 AM

پی ایس ایل 9: افتتاحی تقریب میں کون کونسے نامور گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے منتظمین اور سینکڑوں کارکنوں نے مل کر پی ایس ایل نائن کی شروعات شاندار تقریب سے کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔
سٹی42: کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  پاکستان سپر لیگ سیزن 9  کے افتتاح کی تقریب کا سب سے خوبصورت پہلو آتشبازی اور رنگا رنگ لیزر شو ہوں گے۔  افتتاحی تقریب میں کئی نامور پاکستانی گلوکار  پرفارم کریں گے۔

 پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں عارف لوہار،علی ظفر،آئمہ بیگ اور نوری پرفارم کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں لیزر شو اور آتشبازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ساڑھے 6 بجےشروع ہوجائے گی۔

 افتتاحی تقریب کے بعد پہلامیچ لاہورقلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں