ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت نے میانمار سے آئےروہنگیا مسلمانوں کو جبری  مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا

Rohangya muslims,India force,change religion,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میانمار سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی بھارت میں جبری مذہبی تبدیلی، بھارت نے مذہبی انتہا پسندی اور جبری تبدیلی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

 بھارت نے میانمار سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو جبری طور پر  مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا ہے، اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ہر انسان کو اپنے مذہب کی کھلی آزادی ہے اور اس میں کسی قسم کا جبر نہیں کیا جا سکتا۔

 بھارت اس غیر قانونی عمل کا کھلم کھلا مرتکب ہے، مسلمانوں کو اس حد تک مجبور کیا جا رہا ہے کہ انکے پاس ہندو بننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بھارت مسلمانوں کو جان لینے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

 ہندو راشٹر کے پیروکار میانمار سے آئے روہنگیا مسلمانوں کا جینا حرام کر رہے ہیں ،عالمی برادری کو چاہیئے کہ اس غیر قانونی عمل پر سخت سے سخت نوٹس لے۔