(ویب ڈیسک)گلوکار ظفر اقبال کا نیا گانا ''میری جان،، ریلیز کردیا گیا،گانے کی شاعری ڈاکٹر عبدالرحمان عبد نے لکھی جبکہ موسیقی کامران اختر نے بنائی۔
گانے کی ویڈیو میں وکی سمراٹ اور ثوبیہ مہر نے ایکٹ کیا ہے،گانے کی ویڈیو کے ایس کاظمی نے ڈائیریکٹ کی ہے،گلو کار ظفر اقبال اورسیز پاکستانی ہے اور 35 سال سے امریکہ میں مقیم ہے،واحد پاکستانی گلوکار ہے جس نے بنگالی اور نیپالی زبان میں بھی گانے گائے ہیں ۔
250 سے زائد غزلوں بھی گا چکے ہیں،11 فلموں کے لیے بھی گانے گا چکے ہیں۔ گلوکارہ حمیرہ چنا ، سائرہ نسیم ، صائمہ جہاں ، کے ساتھ ڈیوٹ گانا گا چکے ہیں، گلو کار ظفر اقبال ہر سال پاکستان لاہور میں موسیقی کی محبت میں آتے ہیں۔