عمران خان کو زیادہ فری ہینڈ نہیں ملناچاہئے، گرفتاری ہونی چاہئے، رانا ثنا اللہ 

16 Feb, 2023 | 08:41 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کواس سے زیادہ فری ہینڈ نہیں ملناچاہئے،میری نظر میں عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے،پرویزالٰہی کو گرفتار کیاتودوسرے صاحب بھی سامنے آجائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمرانی ٹولے نے قانون اور انصاف کے نظام کامذاق بنارکھاہے،عدالت کے بار بار حکم کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے،یہ تماشاپوری قوم دودن سے دیکھ رہی ہے۔

 ان کاکہناتھا کہ ایک اور آڈیولیک میں عمرانی ٹولے کاایک شخص ملوث ہے،چیف جسٹس پاکستان آڈیولیک کانوٹس لیں ،راناثنااللہ نے پرویزالٰہی اور سپریم کورٹ بارکے صدر عابد زبیری کی آڈیوسنادی،وزیر داخلہ نے کہاکہ آڈیولیک پر بادی النظر میں پرویزالٰہی کیخلاف مقدمہ بنتاہے،ایف آئی اے پرویزالٰہی کی آڈیو لیک کی فرانزک کرائے،وزارت قانون سے پوچھ کر ایف آئی اے پرویزالٰہی کوگرفتار کرے۔

 راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کواس سے زیادہ فری ہینڈ نہیں ملناچاہئے،میری نظر میں عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے،پرویزالٰہی کو گرفتار کیاتودوسرے صاحب بھی سامنے آجائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ایک آڈیو سامنے آگئی جو کچھ اس طرح سے ہے۔

پرویز الٰہی کہتے ہیں جوجا صاحب!

جوجا :جی جی 

پرویز الٰہی کہتے ہیں او مظاہر علی نقوی کول لگوانا جے، او محمد خاں دا کیس۔

جوجا:اچھا چلو۔۔۔اج او چلا جائے گا اسلام آباد۔۔۔آج او کہہ رئے سن کہ پیج دیا ں گے اسلام آباد

تے فیر اوس تو بعدجوProcess ہنداے اودے تے کوشش کرلاں گے۔

پرویز الٰہی: کر اوناں جی۔۔۔ کوشش کرو

جوجا: بالکل کوشش کرلاں گے سر۔مظاہر علی اکبر نقوی

پرویز الٰہی: ہاں

جوجا: آ ٹھیک اے جی

پرویز الٰہی: بڑا دبنگ اے

جوجا: آ۔۔۔نیں ہے۔۔۔جاننا۔۔

مزیدخبریں