(ویب ڈیسک) بھارت کی جبری سیاست کیخلاف ایک بار پھر لداخ میں بڑے پیمانے پر مودی سرکار کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لداخ کے شہری اور سول سوسائٹی کے لوگ مودی سرکار سے تنگ ہوکر بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کی جبری سیاست کیخلاف مظاہرے کیے جن میں نوجوان، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مودی کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، مودی مسلمان اکثریت علاقوں کو انکا حق دے۔
مظاہرین کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں میں لداخ پر ہندوستانی انتظامیہ کے کنٹرول کے بارے میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں، لوگوں کی پریشانی جموں و کشمیر کے تباہ کن تجربہ سے پہلے ہی واضح ہے۔