ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ان کی انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔ کراچی کنگز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکوڈ میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز کا آج اسلام آباد یونائٹڈ سے ٹاکرا ہوگا۔