ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز نے میر حمزہ کی جگہ کس بالر کو ٹیم میں شامل کیا؟

کراچی کنگز نے میر حمزہ کی جگہ کس بالر کو ٹیم میں شامل کیا؟
کیپشن: Mir Hamza
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ان کی انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔  کراچی کنگز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکوڈ میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ  کراچی کنگز کا آج اسلام آباد یونائٹڈ سے ٹاکرا ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر