ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے نرخوں میں 275 فیصد اضافہ

 بجلی کے نرخوں میں 275 فیصد اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں 275 فیصد اضافہ کردیا گیا جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

سری لنکا کے وزیر توانائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی کے چارجز میں دوبارہ اضافہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے خزانے سے ہینڈ آؤٹ حاصل نہیں کرسکتے۔وزیر توانائی نے کہا کہ اخراجات پورے کرنے کے لیے ریونیو پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔سری لنکن وزیر نے کہا کہ آمدنی میں اضافے سے بجلی کے لیےضروری ایندھن خریدنے کے قابل ہوں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں 6 ماہ قبل 264 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سری لنکن حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ریسکیو پیکج کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔

Ansa Awais

Content Writer