پنالٹی کک بچانے کے دوران گول کیپر ہلاک

16 Feb, 2023 | 12:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: بیلجیئم کے گول کیپر آرنی ایسپیل مبینہ طور پر پنالٹی کک بچانے کے دوران میدان پر گِر کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے فٹبال کلب ونکل اسپورٹ کے گول کیپر آرنی ایسپیل کی ٹیم حریف ویسٹروزیبیکے کے خلاف میچ میں 2-1 سے آگے تھی، جب وہ پنالٹی کک روکتے ہوئے دوسرے ہاف میں میدان پر گِر گئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گول کیپر کے اچانک گرنے کے بعد میڈیکل ٹیم فوراً گراؤنڈ میں داخل ہوئی اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔دوسری جانب آرنی ایسپیل کے کلب ونکل اسپورٹ نے گول کیپر کی اچانک موت پر اہلخانہ اور دوستوں سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اچانک موت کی وجوہات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

مزیدخبریں