ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر  ایکسپریس میں دھماکا ,خاتون جاں بحق

 جعفر  ایکسپریس میں دھماکا ,خاتون جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور  جانے والی جعفر  ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکاسلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون بہاولپور کی رہائشی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر