ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا حکومتی اقدام چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں شہری منیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔شہری نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سےپیٹرول 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،مٹی کا تیل 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا،لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔