ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف میں ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف میں ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے پر ورچوئل مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی درخواست پر مذاکرات ملتوی کیے گئے تھے۔آئی ایم ایف نے اس مسودے کا جائزہ لینے کیلئے آج تک کا وقت مانگا تھا، جو ٹیکس کلیکشن اور دیگر شرائط کے حوالے سے پاکستان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام پُر امید ہیں کہ اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔