ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، قرعہ کن خوش قسمتوں کے نام نکلے گا؟

usman buzdar CM pb
کیپشن: usman buzdar
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری : : تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے کابینہ میں 4  تا 5 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار ملاقات میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق وزرا ناراض پی ٹی آئی دھڑوں  اوراتحادیوں سے لئے جائیں گے ۔ اسی طرح اراکین اسمبلی کی شکایات دور کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔حکومتی اراکین اسمبلی کومزیدترقیاتی فنڈزدئیے جائیں گے ۔ وزیر اعظم  نے وزیر اعلی کو اپوزیشن اراکین اسمبلی سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے اسی طرح اپوزیشن اراکین اسمبلی کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت  کی گئی ہے۔

۔آئینی طور پر پنجاب کابینہ میں وزرا کی تعداد 41 ہوسکتی ہے، اس وقت کابینہ میں 37 وزرا شامل ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 6 کے تحت اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد کے 11 فیصد سے زائد وزرا نہیں ہوسکتے۔

پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے آئینی طور پر 41 وزیر بنائے جاسکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ نئے وزرا کے لیے نام تجویز کریں گے۔