مبارک سینٹر، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

16 Feb, 2022 | 05:49 PM

Arslan Sheikh

زاہد چودھری: پنجاب حکومت اور زہبی (Dhabi) گروپ کے درمیان مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کا معاہدہ دبئی میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 19فروری کو 3روزہ دورے پر دبئی جائیں گے۔ وزیراعلیٰ دبئی میں Dhabi گروپ کے ساتھ مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان گروپ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں زہبی گروپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی جزئیات کا جائزہ لیاگیا اور معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں