راؤ دلشاد : پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کاپہلامرحلہ 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرانے پر اتفاق، پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ ودیگر جبکہ لاہور سمیت 19 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پنجا ب میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ ،خانیوال، وہاڑی ، بہاولپور ، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ ،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم ، اٹک میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے جبکہ جبکہ لاہور سمیت 19 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا
16 Feb, 2022 | 05:41 PM