(اکمل سومرو)ترقیوں کے منتظر کالج اساتذہ کے لئے اچھی خبرآگئی، سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ہے.
لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20 میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی پروموشن بورڈ کی سفارشات پر منظوری دے دی ہے جس پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 میں ترقیاں پانے والی خواتین اساتذہ کو عہدوں پر جوائننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 32 سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی گئی ہیں۔
ان کالجوں میں لاہور کے سولہ خواتین کالجز شامل ہیں۔ صوبائی پرموشن بورڈ نے 4 دسمبر 2021ء میں اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز کی منظوری دی تھی۔