شاہزیب شہزاد: شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، فیروزپور روڈ اور جیل روڈ پر ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فیروز پور جیل روڈ پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، صدیق ٹریڈ سنٹر سے قرطبہ چوک تک ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہے، اس موقع پر خواتین، بزرگ اور بچے شدید اذیت میں مبتلا رہے، جبکہ کئی مریض بھی آہیں بھرتے رہے۔