سڈنی،60 سال بعد خونخوار شارک  نےنوجوان کو لقمہ بنا لیا

16 Feb, 2022 | 04:23 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر 60سال بعد خونخوار شارک  کاحملہ، تیراکی کرنیوالے شہری کا شکار کرلیا ۔ نوجوان   کی لاش کے بچے کچھے اعضابرآمد کرلئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سٹڈنی کے جنوب مشرق میں واقع  تفریحی ساحل بچن پوائنٹ مالابار پر تیراکی کرتے ہوئے ایک شہری کوخونخوارشارک نے اپنا نشانہ بنایا اور اسے انتہائی بے دردی سے اپنا لقمہ بنا لیا۔ ساؤتھ ویلز پولیس اطلاع پر ساحل سمندر پہنچی تو لاش کے بچے کچھے اعضا سمندر سے برآمد ہوئے۔

یادرہے یہ سڈنی کے ساحل پر 1963 کے بعد ہونے والا پہلا شارک حملہ ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق شارک مچھلی حملے کے بعد نوجوان کو کھینچ کر سمندر میں لے گئی تھی ۔ پانی خون سے سرخ ہوگیا جس پر وہ فوری ساحل پر واپس آگئے ۔ 

پولیس نے لٹل بے ساحل کو کم از کم آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے شہریوں کے لئے بند کردیا ہے  جبکہ دوہیلی کاپٹرز،  تین جیٹ اسکیز اور ایک میڈیم سائز کشتی کے ذریعے  قاتل شارک مچھلی کی تلاش کا مشن بھی جاری  ہے۔ رکن پارلیمنٹ مائیکل ڈیلے بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں