ویب ڈیسک : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر 60سال بعد خونخوار شارک کاحملہ، تیراکی کرنیوالے شہری کا شکار کرلیا ۔ نوجوان کی لاش کے بچے کچھے اعضابرآمد کرلئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سٹڈنی کے جنوب مشرق میں واقع تفریحی ساحل بچن پوائنٹ مالابار پر تیراکی کرتے ہوئے ایک شہری کوخونخوارشارک نے اپنا نشانہ بنایا اور اسے انتہائی بے دردی سے اپنا لقمہ بنا لیا۔ ساؤتھ ویلز پولیس اطلاع پر ساحل سمندر پہنچی تو لاش کے بچے کچھے اعضا سمندر سے برآمد ہوئے۔
DPI Fisheries advise: tagged Bull Shark #954 detected by Bondi receiver at 05:29:02 PM (AEDT) on 16-February-2022. Last detected at 11:35:07 PM (AEDT) on 14-February-2022 by Kiama receiver.Tagged and released 28-February-2021(AEDT) at Bradley's Head, Sydney Harbour.
— SharkSmart (@NSWSharkSmart) February 16, 2022
یادرہے یہ سڈنی کے ساحل پر 1963 کے بعد ہونے والا پہلا شارک حملہ ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق شارک مچھلی حملے کے بعد نوجوان کو کھینچ کر سمندر میں لے گئی تھی ۔ پانی خون سے سرخ ہوگیا جس پر وہ فوری ساحل پر واپس آگئے ۔
Little Bay beach remains closed as police continue to search following a fatal shark attack this afternoon. @GuardianAus pic.twitter.com/1cR5yzMHum
— Tamsin Rose (@tamsinroses) February 16, 2022
پولیس نے لٹل بے ساحل کو کم از کم آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے شہریوں کے لئے بند کردیا ہے جبکہ دوہیلی کاپٹرز، تین جیٹ اسکیز اور ایک میڈیم سائز کشتی کے ذریعے قاتل شارک مچھلی کی تلاش کا مشن بھی جاری ہے۔ رکن پارلیمنٹ مائیکل ڈیلے بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔
Large scale search underway off Little Bay in Sydney's south east after reported shark attack. A rock fisherman says saw a swimmer taken. @abcnews pic.twitter.com/yGHpQgd2nV
— Jake Lapham (@JakeLapham) February 16, 2022