نجی و سرکاری سکولوں کو اہم ہدایات جاری

16 Feb, 2022 | 04:10 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)بڑی شاہراہوں پر موجود سرکاری ونجی سکولوں کو مرکزی گیٹ کے باہر زیبرا کراسنگ اور سلو ٹریفک کا سائن بورڈز لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،روڈ کراسنگ کیلئے سکول انتظامیہ 2 اساتذہ کی ڈیوٹی لگائے گی،احکامات نہ ماننے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بڑی شاہراہوں پر موجود سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کو مرکزی گیٹ کے باہر زیبرا کراسنگ اور سلو ٹریفک کا سائن بورڈز لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بڑی شاہراہوں پر موجود سکول کے باہر صبح اور چھٹی کے وقت اساتذہ روڈ کراس کروائیں گے۔ روڈ کراسنگ کیلئے سکول انتظامیہ 2 اساتذہ کی ڈیوٹی لگائے گی۔ ٹریفک پولیس اساتذہ کو ٹریفک قوانین بارے تربیت فراہم کرے گی۔ زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز سکول کے نان سیلری بجٹ میں سے بنوائے جائیں گے۔ احکامات نہ ماننے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں