ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر کروڑوں کا اضافی بوجھ پڑ گیا

16 Feb, 2022 | 04:02 PM

(سعید احمد ) حکومت کے فیصلے سرکاری محکموں کے لیے وبال جان بننے لگے، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے پر بھی کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا، ریلوے کی آمدنی میں کمی، خسارے میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ٹرینیں چلانے کے لیے ریلوے پر ڈیزل کی مد میں روزانہ 35لاکھ 92ہزار 810 روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث 95 مسافر اور فریٹ ٹرینیں چلانے کیلئے ماہانہ 10کروڑ 77لاکھ 84ہزار تین سو روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔

ریلوے اعدادوشمار کے مطابق ریلوے کو ٹرینیں چلانے کے لیے ایک دن میں تقریبا 3 لاکھ 77ہزار لیٹر ڈیزل درکار ہوتا ہے، ریلوے میں ایک ماہ میں ٹوٹل 1کروڑ 13 لاکھ 10ہزار لیٹر ڈیزل کی کھپت ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق صرف مسافر ٹرینیں چلانے میں روزانہ 2لاکھ 67ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے،ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ریلوے کو اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں