محکمہ زکوۃ و عشر کو گزارہ الاؤنس کی مد میں گرانٹ جاری

16 Feb, 2022 | 03:30 PM

 (قیصر کھوکھر) محکمہ زکوۃ و عشر کو گزارہ الاؤنس کی مد میں گرانٹ جاری کردی، گزارہ الاؤنس کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے۔

سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب سلمان اعجاز کا کہنا ہے کہ مذکورہ فنڈز کی تقسیم کا عمل رواں ہفتے ہی شروع کر دیا جائے گا, گزارہ الاؤنس کے مستحق افراد کو 9 ہزار روپے جبکہ نابینا افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

سلمان اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کو ان کے موبائل فون پر پیغام بھیجا جائے گا، میسج ملنے پر وہ قریبی ایزی پیسہ دکان یا فرنچائز پر جا کراپنی رقم وصول کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ موصولہ رقم پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی، بلکہ سروس چارجز محکمہ خود ادا کرے گا۔

مزیدخبریں