جنسی حملہ ،قیمت ایک کروڑ پاؤنڈ، شہزادے نے کیس عدالت سے باہر طے کرلیا

16 Feb, 2022 | 02:53 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : امریکی عدالت میں دائر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو اور ان پر طویل عرصے سے الزام عائد کرنے والی ورجینیا جُفرے کے درمیان ایک کروڑ پاؤنڈ کے عوض جنسی حملے کے مقدمہ کا معاملہ  طے ہو گیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق فریقین کی جانب سے نیویارک کے جج کو بھیجے گئے خط میں ورجینیا جُفرے کے وکیل ڈیوڈ بوئز نے مالی شرائط کو ظاہر کیے بغیر لکھا ہے کہ ان کا عدالت سے باہر تصفیہ ہوگیا ہے۔ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی شکار ورجینیا جوفرے نے برطانوی شہزادے پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے امریکہ میں ان کا اس وقت ریپ کیا جب وہ بالغ نہیں تھیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-02-16/news-1645005135-3290.jpg
تصفیے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں شہزادے نے کہا کہ انہیں آنجہانی ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلق پر افسوس ہے جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ’کئی سالوں سے لاتعداد نوجوان لڑکیوں کو سمگل کر رہے تھے۔ڈیوک آف یارک، جو مبینہ طور پر ملکہ کے دباؤ میں اس مقدمے کو عدالت میں لے جانے کے لیے تیار نہیں ہیں نے کہا کہ انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ جوفرے کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور وہ غیر منصفانہ عوامی حملوں کا شکار بھی بنیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان کی اور ریپ کا نشانہ بننے والی دیگر خواتین کی ’بہادری کے معترف ہیں۔

API Response:
مزیدخبریں