ویب ڈیسک : امریکی عدالت میں دائر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو اور ان پر طویل عرصے سے الزام عائد کرنے والی ورجینیا جُفرے کے درمیان ایک کروڑ پاؤنڈ کے عوض جنسی حملے کے مقدمہ کا معاملہ طے ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فریقین کی جانب سے نیویارک کے جج کو بھیجے گئے خط میں ورجینیا جُفرے کے وکیل ڈیوڈ بوئز نے مالی شرائط کو ظاہر کیے بغیر لکھا ہے کہ ان کا عدالت سے باہر تصفیہ ہوگیا ہے۔ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی شکار ورجینیا جوفرے نے برطانوی شہزادے پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے امریکہ میں ان کا اس وقت ریپ کیا جب وہ بالغ نہیں تھیں۔