(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کی اداکار عمران عباس کے ساتھ گاڑی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
پاکستان کی معروف، خوبرو سنیئر اداکارہ و میزبان ریما خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اوقات اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ عمران عباس کو گاڑی میں بیٹھے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
کچھ روز قبل بھی اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی، ویڈیو میں ریما خان چلتی ہوئی آرہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا لگایا گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر 1971ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصلی نام سمینہ خان ہے، ریما خان 1990ء کی دہائی کے دوران پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ریما نے 1990ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے لالی وڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں، انہیں 23 مارچ 2019ء کو پاکستانی سینما میں شراکت کے لئے صدر پاکستان کی جانب سے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔