یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

16 Feb, 2022 | 01:17 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری۔ نئے لیبر قوانین کے نفاذ کے بعد اب گریجویٹی بھی ملے گی۔
 رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پنشن اور سماجی تحفظ کے 2 فروری سے نافذہونے والے وفاقی قانون نمبر 33, 2021 کے تحت اب ایسے غیرملکی کارکن جو ایک سال سے زائد مسلسل نوکری کررہے ہیں انہیں گریجویٹی ملے گی۔
گریجوئٹی درج ذیل فارمولے کے تحت طے کی جائے گی ۔
سروس کے پہلے پانچ سالوں  کے دوران  ہر ایک سال کے عوض  21 دنوں کی بنیادی  تنخواہ +
 پانچ سال کے بعد سروس کے ہر اگلے سال کے عوض ایک  ماہ کی تنخواہ
 اسی طرح  ایک غیر ملکی کارکن سروس کی مدت کے تناسب سے  گریجوئٹی کا حقدار ہوگا، بشرطیکہ اس نے مسلسل سروس کا ایک سال مکمل کیا ہو۔
5. بلا تنخواہ کے کام سے غیر حاضری کے دنوں کو سروس کی مدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
6. کچھ اداروں میں کارکنوں کے لیے پنشن یا ریٹائرمنٹ بینیفٹس غیر ملکی کارکن کو ملنے والی آخری بنیادی اجرت کا تعین یومیہ اجرت والے کارکنوں کے لیے اوسط بنیاد پر کیا جائے گا۔ 
7. غیر ملکی کارکن کے لیے علیحدگی کی تنخواہ دو سال کی مجموعی اجرت سے زیادہ نہیں ہوگی۔
8. ملازم کی گریجوئٹی کی رقم سے کسی بھی قسم کے عدالتی حکم کے ذریعے واجب الادا رقم طے شدہ شرائط اور طریقہ کار کے مطابق کاٹی جاسکتی ہے۔
9.  اسی طرح کابینہ، متعلقہ محکمے کے وزیر کی تجویز پر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ  متفق ہونے کے بعد گریجوئٹی کی بجائے دوسرے نظام کو بھی  اپنا سکتی ہے۔

مزیدخبریں