ویب ڈیسک : بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر دہلی پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک کرائے کی کار میں سوار شخص نے این ایس اے کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا اور گرفتار کرلیا گیا۔معاملے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ جبکہ دہلی پولیس نے قرار دیا ہے کہ اس شخص کو دماغی توازن درست نہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے کے بعد شخص کچھ بڑبڑا رہا تھا۔ کہہ رہا تھا کہ اس کی باڈی میں کسی نے چپ لگا دیا ہے اور اسے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔دہلی پولیس نے شخص کا مکمل باڈی چیک اپ کیا، لیکن اس کی باڈی سے کوئی چپ نہیں ملا ہے۔
یادرہے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دووال کی سیکورٹی سی آئی ایس ایف کے ذمہ ہے اور انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے زیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی ملی ہوئی ہے۔ حراست میں لیا گیا شخص کرناٹک کے شہر بنگلورو کا رہنے والا ہے۔ اس کا نام شانتنو ریڈی بتایا گیا ہے۔دہلی پولیس کے مطابق، وہ نوئیڈا سے لال رنگ کی ایک ایس یو وی کار کرائے پر لے کر اجیت ڈوبھال کے گھر پہنچا تھا۔