ویب ڈیسک : پاکستان کے نامور صحافی اور کوہستان کے ایڈیٹر انچیف غلام اکبر انتقال کر گئے ہیں، مرحوم غلام اکبر مختلف اخبارات میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
پاکستان کے نامور صحافی اور ایڈیٹر انچیف غلام اکبر60سال کی عمر میں انتقال کر گئے، نامورصحافی غلام اکبر مختلف اخبارات میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں ، ٹربیون ،ایکسپریس اور دیگر اخبارات شامل ہیں مشرق اخبار میں کالم لکھتے رہے اور کوہستان اخبار میں بطورایڈیٹر انچیف فرائض سرانجام دےچکے ہیں۔ ایڈیٹر انچیف غلام اکبر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انکےانتقال کی خبر دی گئی ۔ مرحوم غلام اکبر کے بیٹے انعام اکبر ،آفتاب اکبر اور ندیم اکبر صحافت میں ایک طویل عرصے سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جس میں اطلاع دی گئی کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمارے ایڈیٹر انچیف غلام اکبر انتقال کر گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کوصبرجمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے نامور صحافی اور ایڈیٹر انچیف غلام اکبر کی اہلیہ چند عرصہ قبل انتقال کرگئیں تھی جس کے باعث ایڈیٹر انچیف غلام اکبر بیمار رہتے تھے ۔
OBITUARY
— Ghulam Akbar (@akbar62) February 15, 2022
It is informed with great sorrow and grief that our Editor-in-Chief Mr. Ghulam Akbar has expired.
May Allah Almighty grant him highest place in Jannah and courage to the bereaved family to bear this loss.Aameen pic.twitter.com/q7AKhQmWWb
— Ghulam Akbar (@akbar62) February 14, 2022
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی جانب سے سینئر صحافی غلام اکبر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ غلام اکبر ایک باصلاحیت اور غیر جانبدار صحافی تھے ،جمہوریت اور جمہوری عمل کو تقویت دینے میں غلام اکبر کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، فرخ حبیب کامزید کہناتھا کہ مرحوم غلام اکبر کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبروجمیل کے لئے دعاگو ہیں۔
— Ghulam Akbar (@akbar62) February 14, 2022