ویب ڈیسک: بھارتی موسیقار و گلوکار اپنی زندگی کے آخری ایام میں ماضی کی یادوں میں کھوئے رہے۔
موسیقار کے اگر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے رواں ماہ ماضی کی دو خوبصورت یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
View this post on Instagram
6 فروری کو موسیقار نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گلوکارہ کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جسے اُن کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔لتا منگیشکر کے ساتھ شئیر کی جانے والی پوسٹ میں انہوں نے کیپشن میں ’ماں‘ لکھا تھا۔
View this post on Instagram
انتقال سے تین روز قبل بپی لہری نے اپنی ایک پُرانی تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے ’اولڈ از گولڈ‘ لکھا تھا۔گلوکار کی جوانی کی تصویر پر مداحوں نے خوب تبصرے بھی کیے تھے۔یاد رہے کہ بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کو بےشمار مشہور گیت دیے۔